چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا

عمران خان کو سخت سیکیورٹی حصار میں منتقل کیا گیا

فوٹو:فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر وفاقی دارالحکومت کی پولیس عمران خان کو اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پولیس اٹک جیل پہنچی اور عمران خان کو سخت سیکیورٹی میں لے کر روانہ ہوئی، قافلے میں موبائلز اور ایمبولینس بھی شامل تھے۔اسلام آباد پولیس کے اسکواڈ میں اے ٹی ایس کے کمانڈوز بھی شامل تھے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ کا عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

عمران خان کو اٹک جیل سے براستہ موٹروے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔


اس ضمن میں چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے کمرے کی صفائی کروالی گئی ہے جس میں اٹیچ باتھ بھی ہے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اڈیالہ جیل منتقلی سے قبل جیل کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے۔

اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ وہ اڈیالہ جیل منتقل نہیں ہونا چاہتے کیونکہ اٹک جیل میں انہوں نے خود کو سیٹ کرلیا ہے۔

جیل حکام کے مطابق سینٹرل جیل اڈیالہ منتقلی پر جیل مینوئل کے مطابق میڈیکل سمیت تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے، چیرمین پی ٹی آئی کو سابق وزیراعظم کے استحقاق کے مطابق بیٹر کلاس دی جائے گی۔

 
Load Next Story