RRR اور پشپا کبھی نہیں دیکھوں گا نصیرالدین شاہ
نصیرالدین شاہ نے کہا ہے کہ اُنہوں نے کشمیر فائلز اور غدر 2 جیسی فلمیں نہیں دیکھیں
بالی ووڈ کے سینئر اداکار نصیرالدین شاہ نے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی بلاک بسٹر فلمیں 'RRR' اور 'پشپا' دیکھنے نہیں جائیں گے۔
نصیرالدین شاہ، جو ہندی سنیما میں اپنی مؤثر شراکت کے لیے مشہور ہیں، اُنہوں نے حال ہی میں یوٹیوب چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بالی ووڈ فلموں میں جذباتی مردوں کے کردار دِکھانے پر اپنا خیالات کا اظہار کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جب نصیرالدین شاہ سے بالی ووڈ فلم 'کبیر سنگھ' جیسی فلموں کی کامیابی کے حوالے سے سوال کیا تو اداکار نے کہا کہ اس وقت معاشرے میں مردوں کا عدم تحفظ بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے فلموں میں یہی چیز زیادہ دِکھائی جارہی ہے، ہر فلم میں ایک ہائپر مرد کو دِکھایا جارہا ہے جبکہ تمام سپر ہیروز، اب ہالی ووڈ فلموں میں ہی ہیں۔
نصیرالدین شاہ نے کہا کہ 'A Wednesday' جیسی فلمیں بھی کامیاب ہوتی ہیں، جن میں کوئی ہائپر کردار نہیں دکھایا جاتا، سنسی خیز کہانی سے بھرپور فلمیں زیادہ مقبول ہوتی ہیں اور بالی ووڈ میں بھی اسی طرح کی فلمیں بننے کی ضرورت ہے۔
کچھ بلاک بسٹر فلموں کے بارے میں اپنے نقطہ نظر کا اظہار کرتے ہوئے، نصیر الدین شاہ نے کہا کہ میں نے 'RRR' دیکھنے کی کوشش کی لیکن میں نہیں دیکھ سکا، میں نے 'پشپا' کو دیکھنے کی کوشش کی لیکن میں یہ فلم بھی نہیں دیکھ سکا اور میں ایسی فلمیں دیکھنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔
اس سے قبل ایک انٹرویو میں نصیرالدین شاہ نے کہا تھا کہ میں نے 'کشمیر فائلز' اور 'غدر 2' جیسی فلمیں نہیں دیکھیں لیکن میں ایسی فلموں کی کہانی جانتا ہوں اور یہ کافی پریشان کُن بات ہے کہ 'کشمیر فائلز' جیسی فلمیں اس قدر مقبول ہیں جبکہ سدھیر مشرا، انوبھو سنہا اور ہنسل مہتا کی بنائی ہوئی فلمیں، جو اپنے وقت کی سچائی کو پیش کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، اُنہیں کوئی مقبولیت نہیں مل رہی۔