ورلڈکپ پاکستانی کھلاڑیوں نے حیدرآباد میں تیاریوں کا آغاز کردیا

پلئیرز نے فیلڈنگ کی ڈرلز اور نیٹ سیشنز میں حصہ لیا

پلئیرز نے فیلڈنگ کی ڈرلز اور نیٹ سیشنز میں حصہ لیا (فوٹو: پی سی بی)

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں ورلڈکپ تیاریوں کا آغاز کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے کھلاڑی حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں ٹریننگ میں حصہ لے رہے ہیں۔

کپتان بابراعظم، فاسٹ بولر شاہین آفریدی، حسن علی، حارث رؤف، افتخار احمد، سلمان علی آغا، فخر زمان، محمد وسیم جونیئر، محمد حارث اور زمان خان نے آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی جھلک دیکھنے کیلئے بھارتی عوام اُمڈ آئے


کھلاڑیوں نے اسٹیڈیم کے اندر وارم اپ اور فیلڈنگ ڈرلز اور نیٹ سیشن میں حصہ لیا۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ میں شرکت کیلئے قومی کرکٹ ٹیم بھارت پہنچ گئی

قومی ٹیم کل نیوزی لیںڈ کے خلاف پہلا ورام اَپ میچ کھیلے گی جبکہ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف دوسرا میچ شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا، قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ نیدرلینڈز کیخلاف کھیلے گی۔

[video width="1280" height="720" mp4="https://www.express.pk/2023/09/whatsapp-video-2023-09-28-at-10.11.22-am-1695879374.mp4"][/video]
Load Next Story