سبق یاد نہ کرنے پر قاری کا بچے کی زبان پر کیل رکھ کر تشدد

کیل حلق میں چلے جانے سے بچے کی حالت غیر ہو گئی تھی، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے واقعے کا نوٹس لے لیا

کیل نکالے جانے کے بعد بچے کی حالت تسلی بخش ہے، ڈاکٹر (فوٹو: اسکرین گریب)

قاری نے سبق یاد نہ کرنے پر بچے کی زبان پر کیل رکھ کر تشدد کیا، جس کے بعد کیل حلق میں جانے سے بچے کی حالت غیر ہو گئی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق قاری نے سبق یاد نہ کرنے پر بچے کی زبان پر کیل رکھ کر تشدد کیا، جو بچے کے حلق میں چلی گئی۔ بعد ازاں بچے کو اسپتال منتقل کیا گیا۔


ایم ایس نشتر اسپتال ڈاکٹر امجد راؤ کے مطابق بچے کی حالت اب تسلی بخش ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ مدرسےکے قاری کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ معاشرے کے کمزور طبقے بچوں اور خواتین کو خصوصی طور پر ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔ معاشرے میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا روز کوئی نہ کوئی واقعہ سامنے آجاتا ہے۔
Load Next Story