کراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزم گرفتار
ملزمان موبائل اور ایل ای ڈی لائٹس کی آڑ میں غیر قانونی کاروبار کر رہے تھے
موبائل اور ایل ای ڈی لائٹ کے کاروبار کی آڑ میں حوالہ ہنڈی کے کاروبار کا انکشاف ہوگیا۔
صدر کے علاقے میں ایف آئی اے نے ایک دفتر پر کاررروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان موبائل اور ایل ای ڈی لائٹس کی آڑ میں غیر قانونی کاروبار کر رہے تھے۔ ان کے موبائل سے حوالہ ہنڈی کے ثبوت ملے ہیں۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزمان اب تک پاکستانی 1 ارب روپے سے زائد رقم حوالہ کر چکے ہیں۔ شہزاد نامی شخص لاہور سے چینی کرنسی فراہم کرتا ہے۔
شہزاد نے ساڑھے 7 کروڑ روپے تک چینی کرنسی فراہم کی۔ ملزم سلمان نے صدر میں موبائل کا کام کرنے والے دکان داروں کو رقم فراہم کی۔