بھارت زیرجامہ میں سونا اسمگل کرنے والی خاتون گرفتار
کوچی ایئرپورٹ پر ہی دوسرے واقعے میں ایک مرد مسافر کے زیر جامہ سے 500 گرام سونا برآمد ہوا
بھارتی ہوائی اڈے پر زیرِ جامہ میں ایک کلو وزنی سونے کی اینٹ کے ٹکڑے چھپا کر اسمگل کرنے والی خاتون مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کوچی شہر میں کسٹمز ڈپارٹمنٹ نے دبئی سے آنے والی پرواز کی ایک خاتون مسافر کو شک پر چیک کیا تو زیر جامہ سے سونے کی اینٹ کے 4 ٹکڑے برآمد ہوئے جن کا مجموعی وزن ایک کلو ہے۔
ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے خاتون کو لینے کے لیے آنے والے 4 افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ سونا کس معیار کا ہے اور اس کی مالیت کتنی ہوگی۔
اسی ایئرپورٹ پر شارجہ سے آنے والے ایک مسافر کے زیر جامہ سے بھی 500 گرام سونا برآمد ہوا۔ مذکورہ مسافر کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کیا گیا اور تفتیش جاری ہے۔
ان دونوں واقعات میں صرف 4 سے 6 گھنٹے کا وقفہ ہے۔ ایک ہی ایئرپورٹ پر ایک ہی روز اور ایک ہی انداز سے سونا اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والے دو الگ الگ مسافروں کی گرفتاری کا یہ پہلا واقعہ ہے۔