کراچی اور گرد و نواح میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار گرمی کا زور ٹوٹ گیا
بارش کا سلسلہ آج شام تک جاری رہے گا جس کے بعد گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
شہر اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے بوندا باندی اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم خوش گوار ہوگیا ہے۔
کراچی میں گزشتہ شب سے ہی ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا تاہم صبح سے دھوپ اور چھاؤں کی آنکھ مچولی جاری ہے اس کے ساتھ ساتھ بوندا باندی بھی ہورہی ہے ۔ اب بھی شہر اور گرد و نواح کے علاقوں میں گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں تاہم ہر تھوڑی دیر بعد کسی علاقے میں سورج بادلوں کی اوٹ سے نکل کر اپنی تمازت دکھاتا ہے اور کہیں ہلکی بارش ہوتی ہے۔ ہلکی بارش اور ابر آلود فضا نے شہر کے موسم کو خوشگوار کردیا ہے۔ منچلوں نے موسم سے لطف اندوز ہونے کے لئے ساحل سمندر کا رخ کرلیا ہے جبکہ کھانے پینے کی دکانوں پر بھی لوگوں کا رش دیکھا جارہا ہے۔
بارش کی وجہ سے جہاں موسم دلفریب ہوگیا ہے وہاں سڑکوں پر پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کے درجنوں حادثات بھی رونما ہوئے ہیں، ان حادثات کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس کے علاوہ بارش کی چند بوندوں کے ساتھ ہی شہر کے بڑے علاقے میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل عارف محمود نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی اور اس سے ملحقہ سندھ اور بلوچستان کے علاقوں میں بارش کا سلسلہ آج شام تک جاری رہے گا۔ اس بارش کے چند روز بعد گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے جو مزید بارشوں کا باعث بن سکتا ہے۔