ورلڈکپ پاکستان آج نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اَپ میچ کھیلے گا

میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1:30 بجے شروع ہوگا

میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1:30 بجے شروع ہوگا (فوٹو: پی سی بی)

بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی ٹیم آج نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا وارم اَپ میچ کھیلے گی۔

پاکستان اور نیوزی لیںڈ کے درمیان وارم اَپ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1:30 بجے شروع ہوگا تاہم حیدرآباد میں دو مذہبی تہواروں کے باعث سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاکستانی کھلاڑیوں نے حیدرآباد میں تیاریوں کا آغاز کردیا


دوسری جانب میگا ایونٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی کرکٹرز نے گزشتہ روز پاکستانی کرکٹرز نے حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا اور خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ بھارت نے حیدرآباد میں قومی ٹیم کیلئے کیا خصوصی انتظامات کیے؟

انجری کے باعث ورلڈکپ سے باہر ہونے والے نسیم شاہ کی جگہ حسن علی کو نئی گیند کیساتھ بالنگ کروائے جانے کا امکان ہے جبکہ ٹاپ آرڈر میں فخرزمان کی مسلسل ناکامیوں کے بعد امام الحق کا ساتھی اوپنر تبدیل کرنے کا آپشن قومی ٹیم کے پاس موجود ہے۔

قومی ٹیم کو ایونٹ میں دوسرا وارم اَپ میچ 3 اکتوبر آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔
Load Next Story