ایف بی آر نے ستمبر کیلیے مقرر 795 ارب ٹیکس وصولی کا ہدف پورا کرلیا
آئندہ چند روز میں ٹیکس وصولیوں کے حتمی اعدادوشمار موصول ہونے پر ریونیو میں مزید اضافہ ہوگا، ایف بی آر ذرائع
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر )نے رواں ماہ(ستمبر2023) کے لیے مقرر کردہ795ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرلیا ہے۔
آئندہ چندروز تک ٹیکس وصولیوں کے حتمی اعدادوشمار موصول ہونے پر ستمبر میں ہونے والی ٹیکس وصولیاں مقررہ ہدف سے تجاوز کرجائیں گی جب کہ رواں مالی سال 2023-24کی پہلی سہ ماہی(جولائی تا ستمبر) کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے حاصل کردہ عبوری خالص ٹیکس وصولیاں2002 ارب روپے سے تجاوز کرگئی ہیں جو کہ پہلی سہ ماہی کے لیے مقرر کردہ ہدف سے زیادہ ہیں۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو ذرائع کے مطابق ایف بی آر کو گزشتہ رات گئے تک موصول ہونے والی ٹیکس وصولیوں کے عبوری اعدادوشمار کے مطابق ایف بی آر نے ستمبر میں 795 ارب روپے سے زائد کی ٹیکس وصولیاں کی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اگست 2023ء میں بھی ٹیکس وصولیاں مقررہ ہدف سے زائد رہی تھیں اور اگست 2023ء میں 649 ارب کے ہدف کے مقابلے میں 669 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا تھا جب کہ اگست 2022ء میں 494 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہواتھا۔ اس لحاظ سے اگست 2023ء میں ٹیکس جمع کرنےکی گروتھ 35.4 فیصد رہی تھی۔
علاوہ ازیں ایف بی آر کی جانب سے اگست 2023ء میں 42 ارب روپے کا ٹیکس ری فنڈ دیا گیا تھا جب کہ اگست 2022ء میں 38 ارب روپے کا ٹیکس ری فنڈ دیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں 1207 ارب روپےکا ٹیکس جمع ہوا تھا جو اب ستمبر میں 795 ارب روپے سے زائد کی وصولیاں ہونے کے بعد رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بڑھ کر 2002ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے اور اگلے چند روز میں ٹیکس وصولیوں کے حتمی اعدادوشمار موصول ہونے پر ریونیو میں مزید اضافہ ہوگا۔