مستونگ میلادالنبیؐ کے جلوس سے قبل خودکش دھماکے میں 50 افراد شہید

جاں بحق افراد میں ڈی ایس پی مستونگ بھی شامل، زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک، ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ

دھماکے کے بعد سیکورٹی اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں (فوٹو: اسکرین گریب)

مستونگ میں جشن میلاد النبیؐ کے جلوس سے قبل مسجد کے قریب خودکش دھماکے میں ڈی ایس پی سمیت کم سے کم 50 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر مستونگ کے مطابق دھماکا مدینہ مسجد کے قریب ہوا، جہاں لوگ عیدمیلاد النبیؐ کے جلوس میں شرکت کرنے کے لیے جمع ہورہے تھے۔ دھماکے میں 45 موقع پر جاں بحق ہوئے جس کے بعد اموات میں اضافہ ہوگیا۔ حکام نے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے کیونکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں ڈی ایس پی محمد نواز گشکوری بھی شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مدینہ مسجد سے جمع ہونے کے بعد لوگوں نے جلوس میں شرکت کرنا تھی۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں جہاں سے زخمیوں کو نواب غوث بخش اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

مستونگ میں دھماکا.
Load Next Story