ورلڈکپ قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن ’6 فٹ 9 انچ‘ کا بولر توجہ کا مرکز بن گیا

فاسٹ بولر نے فخر زمان کو نیٹ سیشن کے دوران کلین بولڈ کیا

فاسٹ بولر نے فخر زمان کو نیٹ سیشن کے دوران کلین بولڈ کیا (فوٹو: اسکرین شارٹ)

بھارت میں شیڈول ورلڈکپ سے قبل قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں دراز قد کے بولر نے سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کروالی۔

میگا ایونٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی کرکٹرز نے گزشتہ روز پاکستانی کرکٹرز نے حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا اور خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی تاہم اس دوران پاکستانی بیٹرز کو میزبان بورڈ کیجانب سے بولرز بھی فراہم کیے گئے تھے، ان میں سے ایک بالر نشانتھ سرانو اپنے قد کی وجہ سے شہ سرخیوں میں آگئے۔

پاکستانی بیٹرز کو 6 فٹ 9 انچ کے دراز قد آور نشانتھ سرانو نے اچھی بالنگ کروائی اور خوب داد سمیٹی، انہوں نے اوپنر فخر زمان کو کلین بولڈ کیا جبکہ کئی ٹیلینڈرز کی وکٹیں بھی اڑائیں۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاکستانی کھلاڑیوں نے حیدرآباد میں تیاریوں کا آغاز کردیا


نشانتھ سرانو نے نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال 125-130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرتے ہیں تاہم قومی اوپنر فخر زمان نے ان سے کہا کہ وہ اپنی رفتار بڑھا دیں کیونکہ وہ شاندار بالنگ کرنے کے اہل ہیں۔

مزید پڑھیں: سابق بھارتی کرکٹر نے پاکستان کو ٹاپ فور ٹیموں کیلئے فیورٹ قرار دیدیا

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی ٹیم کے بالنگ کوچ مورنے مورکل نے انہیں اپنی رفتار بڑھانے کو کہا۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے گزشتہ روز آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا تھا جس میں انہوں نے فیلڈنگ ڈلرز سمیت نیٹ پریکٹس سیشن میں بھی خوب محنت کی تھی۔
Load Next Story