جاپان سفاری پارک میں شیر کے حملے میں ملازم ہلاک
شیر کے حملے میں ہلاک ہونے والا ملازم 25 سال سے اسی چڑیا گھر میں ملازمت کر رہا تھا
جاپان کے ایک سفاری پارک میں شیر نے کھانا کھلانے کے لیے پنجرے میں داخل ہونے والے ملازم کو حملہ کرکے ہلاک کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے شہر فوکوشیما کے سفاری پارک میں شیر کے پنجرے سے 53 سالہ ملازم کی لاش ملی۔ جسے شیر نے مبینہ طور پر چبایا ہوا تھا۔
شیر کے پنجرے میں ہلاک ہونے والا ملازم اس چڑیا گھر میں 25 سال سے کام کر رہا تھا۔ اس کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے اور گردن سے خون بہہ رہا تھا۔
پولیس نے ملازم کی ہلاکت کی تحقیقات کی جس کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی ملازم پنجرے میں داخل ہوتا ہے۔ شیر نے حملہ کردیا اور دبوچ لیا۔