شیر تو شیر ہے لیکن یمن کا یہ شہری بھی دلیرہے
یمنی باشندہ شیروں کو نہلاتے ہوئے نہ صرف ان کی صفائی بلکہ خوب رگڑائی بھی کرتا ہے۔
شیر کے قریب جانا اپنی موت کو دعوت دینے کے برابر ہوتا ہے لیکن یمن کا ایک باشندہ شیروں کو نہلانے کا کام بھی بخوبی سرانجام دیتا ہے۔
شیر جنگل میں ہوں تو کسی ندی یا دریا میں نہا ہی لیتے ہوں گے لیکن اگر چڑیا گھر کے کسی پنجرے میں ہوں تو پھر انہیں نہلانا بھی پڑتا ہے جس کے لئے یمن کے ایک شہری کو ضرور داد دینی پڑے گی جو لاڈ پیار اور مستی کرتے ہوئے شیروں کو نہلا کر ان کے حسن کو نکھار دیتا ہے۔
شیر تو شیر ہے لیکن یمن کا یہ شہری بھی دلیر ہے جو نہلانے کے دوران شیروں کی صفائی اس طرح کرتا ہے کہ ان کے جسم کے ایک ایک حصے پر جمی دھول مٹی کو کھرچ کر نکال کر جنگل کے بادشاہ کے حسن کو نکھاردیتا ہے جب کہ اس دوران شیر بھی اس سے اٹھکیلیاں کرتے رہتے ہیں ۔