برطانیہ میں بھارتی ہائی کمشنر کو گوردوارے میں داخلے سے روک دیا گیا
بھارتی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں بھارت کے ہائی کمشنر اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں واقع گوردوارے میں پہنچے تاہم انہیں اندر داخل نہیں ہونے دیا گیا۔
بھارتی ہائی کمشنر کو سکھ نوجوانوں نے گوردوارے کی پارکنگ میں ہی روک دیا۔ بھارتی ہائی کمشنر نے گاڑی سے اترنے کی کوشش کی تاہم سکھ نوجوانوں نے انہیں گوردوارے کی جانب جانے سے روک دیا گیا جس کے بعد وہ واپس روانہ ہوگئے۔
The Indian ambassador to the UK, Vikram Doraiswami was refused entry to Glasgow Gurdwara Albert. There is an ongoing ban on Indian officials coming to their Gurdwara in their official capacity.
کینیڈا میں خالصتان کے حامی سکھ رہنما کے قتل کے بعد دنیا بھر میں سکھ برادری میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ کینیڈا کے وزیراعظم نے سکھ رہنما کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی 'را' کے ملوث ہونے کا بیان دیا تھا جس کے بعد سے بھارت اور کینیڈا کے تعلقات کشیدہ ہیں۔