نواز شریف نے ملک اور قوم کو مسائل سے نکالنے کا ایجنڈا تیار کرلیا مریم نواز

نواز شریف کو ناحق سزا نہ ملتی تو عوام کو آج مہنگائی کی سزا نہ ملتی، نائب صدر

—فائل فوٹو

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پارٹی کے قائد نواز شریف نے ملک اور قوم کو مسائل سے نکالنے کا ایجنڈا تیار کر لیا۔

گلگت بلتستان میں ورکرز کنونشن سے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کے دوران مرہم نواز نے کہا کہ ورکرز کنونشن گلگت بلتستان کے عوام کا نواز شریف کے حق میں ریفرنڈم ہے۔


انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی محبت اور خلوص کا جواب نواز شریف اس خطے اور عوام کی ترقی کی صورت میں دیں گے، سابق وزیراعظم کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) نے پاکستان کو ترقی دی اور مہنگائی سے عوام کی جان چھڑائی۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف دہشت گردی سے نجات دلائیں گے، لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی ختم ہوگی، عوام ہمیں ووٹ دیتے ہیں تو نواز شریف کی قیادت میں ہماری حکومت ہمیشہ ڈلیور کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے ملک اور قوم کو مسائل سے نکالنے کا ایجنڈا تیار کر لیا ہے، 2013 سے 2018 کے درمیان ترقی کی شرح 6.1 فیصد اور مہنگائی 3.8 فیصد کی کم ترین شرح پر تھی نواز شریف کو ناحق سزا نہ ملتی تو عوام کو آج مہنگائی کی سزا نہ ملتی۔
Load Next Story