پی سی بی کا ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل میچز کے انعقاد پر غور
ذکا اشرف کی زیرصدارت اجلاس میں مینجمنٹ کمیٹی کو کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس پر بریفنگ
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل میچز کے انعقاد پر غور شروع کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کا تیسرا اجلاس چیئرمین ذکا اشرف کی صدارت میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں منعقد ہوا، 10 میں سے ایک رکن مصطفیٰ رمدے نے اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔
ارکان کو مینز کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس پر بریفنگ دی گئی، کمیٹی نے اس پر اطمینان اور ذکا اشرف کی کوششوں کو سراہا جن کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے بورڈ اور کرکٹرز کے درمیان معاملات خوش اسلوبی سے طے پائے۔
مزید پڑھیں: پی سی بی نے ورلڈکپ کیلئے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا
مینجمنٹ کمیٹی کے ارکان نے سابق کرکٹرز کی کھیل کے لیے خدمات کو احترام کی نظر سے دیکھتے ہوئے پلیئر ویلفیئر اسکیم کے بجٹ میں 10 فیصد اضافے کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔
اجلاس میں ایبٹ آباد میں مستقبل میں انٹرنیشنل میچز کرانے پر غور ہوا اور اس ضمن میں وہاں پر نئے پویلین کی تعمیر کے بارے میں پلان اجلاس میں پیش کیا گیا جسے تمام ارکان نے سراہا اور اس کی منظوری دی گئی۔
مزید پڑھیں: سرفراز احمد کا 'نا انصافی' کرنے والوں کو بلے سے جواب
اجلاس کو انفرااسٹرکچر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے بھی مختلف تجاویز کے سلسلے میں اپ ڈیٹ کیا گیا جن پر گزشتہ اجلاس میں پیش کی گئی تھیں جن میں تمام اسٹیڈیمز میں سولر پینلز کی تنصیب شامل ہے۔
مزید پڑھیں: سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں ردوبدل کا امکان
شرکاء کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی تزئین و آرائش، اسٹیڈیمز کے جنرل انکلوژرز میں پنکھوں کی تنصیب پر بھی بریفنگ دی گئی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ڈیجیٹل اسکرین کی تبدیلی کے بارے میں بھی بتایا گیا۔