آئی فون کی نئی سیریز میں گرمائش کا مسئلہ ایپل کا نئی اپ ڈیٹ کا وعدہ
ایپل آئی فون 15 پرو کے وزن میں کمی کے لیے باڈی کے معیار پر سمجھوتہ کر رہا ہے، تجزیہ کار
ایپل نے آئی فون 15 پرو اور آئی فون 15 پرو میکس صارفین کی جانب سے ڈیوائس کے زیادہ گرم ہوجانے کی شکایات کا اعتراف کرلیا ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ آئی فون 15 پرو اور پرو میکس کے گرم ہوجانے کےمسئلے کو حل کرنے کے لیے جلد ہی ایک سافٹ ویئر اپ ڈیٹ متعارف کیا جانے والا ہے۔
ایپل نے کہا کہ یہ مسائل iOS 17 کے بَگز اور انسٹاگرام اور Uber سمیت کچھ تھرڈ پارٹی ایپس کی حالیہ اپ ڈیٹس سے پیدا ہوتے ہیں جو A17 Pro چپ کو اوورلوڈ کرتے ہیں۔ مزید برآں ادارہ انسٹاگرام جیسے ایپ ڈویلپرز کے ساتھ براہ راست کام کر رہا ہے تاکہ اصلاحات پر موثر طریقے سے کام کیا جا سکے۔
دوسری طرف ایپل سے متعلق تجزیہ کار منگ چی کا کہنا ہے کہ ایپل ہلکے آئی فون 15 پرو کی کیلئے کوالٹی پر سمجھوتہ کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ کچھ رپورٹس میں یہ بھی قیاس کیا گیا ہے کہ آئی فون 15 پرو کا نیا ٹائٹینیم فریم ڈیزائن زیادہ گرمی کا باعث بن رہا ہے۔
علاوہ ازیں ایپل نے اس بات کا بھی دعویٰ کیا ہے کہ آئی فون کا زیادہ گرم ہونا کوئی حفاظتی مسئلہ نہیں ہے اور نہ ہی یہ طویل مدتی کارکردگی کو متاثر کرے گا۔