بجلی کی قیمت میں مزید 3 روپے 28 پیسے اضافے کی منظوری
صارفین پر 159ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا
حکومت نے صارفین پر بجلی گرادی اور بجلی کے ریٹ میں مزید اضافہ کردیا۔
وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیول ایڈجسٹمنٹ سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا اور سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 28 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی۔
یہ اضافہ مالی سال2022/23کی چوتھی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں صارفین پر 159ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

اس ضمن میں نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق صارفین سے آئندہ چھ ماہ تک اضافی وصولیاں کی جائیں گی۔