بنگلہ دیشی ٹیم مینجمنٹ کے انٹرویوز پر مکمل پابندی عائد ہوگئی
کسی کو بھی میڈیا سے بات چیت کے لیے پہلے بورڈ سے اجازت لینا ہوگی
بنگلہ دیش نے ورلڈکپ میں تنازعات سے بچنے کے لیے ٹیم مینجمنٹ کے انٹرویوز پر مکمل پابندی عائد کردی۔
میگا ایونٹ کے لیے روانگی سے قبل کپتان شکیب الحسن اور اوپنر تمیم اقبال کے درمیان لفظی گولہ باری ہوئی، جس کے بعد تمیم کو ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیشی کرکٹر محراب حسین کینیڈا میں مجرم پکڑنے لگے
بی سی بی نے مزید کسی تنازع سے بچنے کے لیے بورڈ اسٹاف اور کوچز کو ٹیم، پلیئرز یا میگا ایونٹ کے حوالے سے ٹیم کی تیاریوں سے متعلق انٹرویو دینے پر پابندی عائد کردی ہے، ان میں سے کسی کو بھی میڈیا سے بات چیت کے لیے پہلے بورڈ سے اجازت لینا ہوگی۔
بنگال ٹائیگرز ورلڈکپ مہم کا آغاز 7 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف میچ سے کریں گے۔