تیل قیمتوںمیں اضافہ جگا ٹیکس اور اندھیرنگری ہے چوہدری نثار

اتحادی ن لیگ کاساتھ دیں توپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںاضافہ واپس ہوجائیگا

عمران جھوٹ بولتے ہیں،نگران سیٹ اپ کی فہرست بھیجی تھی،گفتگو، اچکزئی کی ملاقات فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میںقائد حزب اختلاف چوہدری نثارعلی خان نے کہاہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیںبلاجوازاضافہ کیاہے۔

اضافہ جگا ٹیکس اوراندھیرنگری ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ذمے داراتحادی بھی ہیں،اتحادی مسلم لیگ ن کاساتھ دیں توپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںاضافہ واپس ہوجائیگا۔


ڈاکٹرعبدالقدیرکے بیان کاحقائق سے کوئی تعلق نہیںایسے بیانات سے پاکستان کونقصان پہنچ سکتاہے۔صحافیوںسے گفتگومیںانھوںنے کہاکہ نگران وزیراعظم کیلیے مشاورت کاعمل جاری ہے نگران وزیراعظم کے ناموںکی فہرست جے یو آئی کوبھی دی ہے،

تحریک انصاف نے ہمارے ناموںپراتفاق نہیںکیا، عمران خان نے درست نہیںکہا کہ ان سے مشاورت نہیںہوئی حالانکہ ہم پہلے ہی نام بھجواچکے تھے،تحریک انصاف کی معذرت اورکہی ہوئی باتیںواپس لینے تک مشاورت نہیں ہو گی،چوہدری نثارنے کہاکہ جلدقوم کواپوزیشن کے وسیع تر اتحادکاسرپرائزدیں گے،آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی بالکل صفحہ ہستی سے غائب ہوجائیگی۔

 

Recommended Stories

Load Next Story