انتہاپسندی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی ہرممکن مدد کریں گے امریکا
مستونگ خودکش دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں؛ امریکی ترجمان
امریکا نے مستونگ خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستانی عوام نے کئی دہشت گرد حملوں کو جھیلا ہے۔
میتھیو ملر نے کہا کہ مستونگ خود کش دھماکے میں لوگوں نے اپنے پیاروں کو کھودیا۔ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں امریکی ترجمان نے کہا کہ سال کے آغاز میں ہی امریکا اور پاکستان کے درمیان مشترکہ دہشت گردی کے خطرات، افغانستان کے ساتھ سرحدی حفاظت سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا تھا۔
ترجمان میتھیو ملر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں کثیر الجہتی فورمز پر پاکستان کی ہر ممکن مدد کریں گے۔
امریکی ترجمان نے مزید کہا کہ ہر شہری کو اپنے مذہب اور عقیدے پر بلا خوف و خطر عمل کرنے کا حق حاصل ہے۔ مذہبی انتہاپسندی کی گنجائش نہیں۔