کاہنہ میں سنگ دل باپ نے چار کمسن بچوں کو نہر میں دھکا دے کر مار دیا

ملزم عظیم نے بچوں کے اغوا کا ڈرامہ رچایا شک گزرنے پر پولیس تفتیش میں جرم کا اعتراف کرلیا

بچوں کی لاشوں کی تلاش کے لیے نہر کنارے امدادی ادارہ، پولیس اور میڈیا کارکنان موجود ہیں، چھوٹی تصویر سرچنگ کی ہے (فوٹو : ویڈیو اسکرین گریب)

کاہنہ میں سنگ دل باپ نے چار کمسن بچوں کو نہر میں دھکا دے کر مار دیا اور دو دن تک اغوا کا ڈرامہ رچاتا رہا بعدازاں پولیس تفتیش میں قتل کا اعتراف کرلیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں واقع پنجو گاؤں سے دو روز قبل چار کمسن بہن بھائی لاپتا ہوگئے جس پر والد نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی، دو دن تک پولیس اور امدادی ادارے بچوں کو ڈھونڈتے رہے ساتھ ہی اہل محلہ اور رشتے دار بھی تاہم بچے نہ ملے، باپ نے شور مچایا تھا کہ اس کے بچے اغوا ہوگئے۔



Load Next Story