عامرخان کا سنی دیول کے ساتھ ’لاہور 1947‘  بنانے کا اعلان

سنی دیول پاکستان مخالف فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے مشہور ہیں

عامر خان، ڈائرکٹر راجکمار سنتوشی اورسنی دیول کی ماضی میں کی گئی فلمیں سپر ہٹ تھیں:فوٹو:فائل

بالی ووڈ کے میگا اسٹار عامر خان نے پاکستان دشمنی پر مبنی فلم ' غدر 2' کے ہیرو سنی دیول کے ساتھ فلم بنانے کا اعلان کردیا۔

عامر خان نے نئی فلم پروڈیوس کرنے کا اعلان کرتےہوئے اپنے پروڈکشن ہاؤس کے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ نئی فلم کا نام ' لاہور 1947' ہوگا جس میں اداکار سنی دیول اہم کردار ادا کریں گے جبکہ فلم کے ڈائرکٹر راج کمار سنتوشی ہوں گے۔


عامر خان کا مزید کہنا تھا کہ انتہائی با صلاحیت اداکار سنی دیول اور اپنے فیورٹ ڈائرکٹر راج کمار سنتوشی کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔ ماضی میں عامر خان، سنی دیول اور راج کمار سنتوشی کی فلمیں 'گھائل' ، ' دامنی' اور 'گھاتک' سپر ہٹ ہوچکی ہیں۔

سنی دیول پاکستان مخالف فلمیں کرنے کے لیے مشہور ہیں اور ان کی گزشتہ دنوں ریلیز ہوئی پاکستان دشمنی پر بنی نئی فلم 'غدر 2' باکس آفس پر میگا ہٹ ثابت ہوئی ہے۔

 
Load Next Story