کراچی میں ایک اور بڑی کارروائی 20 کروڑ کے اسمگل شدہ سگریٹ اور گٹکا برآمد
کسٹمز انفورسمنٹ، انسداد اسمگلنگ آرگنائزیشن، سندھ رینجر اور اسپیشل سیکیورٹی یونٹ نے بولٹن مارکیٹ میں کارروائی کی
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے کسٹمز ڈیپارٹمنٹ نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے 20 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اسمگل شدہ سگریٹ اور گٹکا قبضے میں لے لیا۔
ایکسپریس کو ایف بی آر کی جانب سے موصول ہونے والی دستیاب دستاویز کے مطابق کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کی جانب سے ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کو رپورٹ بھجوائی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کل کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کو قابل اعتماد ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ کراچی کے بڑے کمرشل حب بولٹن مارکیٹ کے گودام میں بڑے پیمانے پر سمگل شدہ اشیاء ذخیرہ کی گئی ہیں۔
کلکٹریٹ کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کی انسداد اسمگلنگ آرگنائزیشن کی ٹیم نے ابتدائی تحقیقات میں شواہد اکٹھے کیے پاکستان رینجرز سندھ اور اسپیشل سیکورٹی یونٹ کے حکام کے ہمراہ کراچی کی بولٹن مارکیٹ میں واقع گودام پر چھاپہ مار کر مختلف برانڈ کی اسمگل شدہ گریسٹس کے 403 کارٹن اور 1.4 میٹرک ٹن اسمگل شدہ گٹکا قبضے میں لیا۔
دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ مذکورہ گودام سے قبضے میں لے کر ضبط کی جانیوالی اسمگل شدہ اشیاء کی مالیت 20 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے جبکہ اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔