کیا کپتانوں کی ملاقات میں جنوبی افریقا کے کپتان سورہے تھے
جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹیمبا بووما کی سوتے ہوئے تصویر چند ہی گھنٹوں میں سوشل میڈیا پر چھا گئی لیکن ایکس پر ایک پوسٹ کے جواب میں بووما نے واضح کیا کہ وہ سو نہیں رہے تھے، انہوں نے سارا الزام کیمرے کے زاویے پر ڈال دیا۔
مزید پڑھیں: ورلڈ کیپٹنز ڈے؛ بریانی سے متعلق میزبان کے سوال پر بابراعظم کا دلچسپ جواب
کچھ شائقین نے صرف پاکستان اور بھارت پر توجہ مرکوز کرنے پر ایونٹ میں موجود صحافیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ صارفین کا کہنا تھا کہ وہاں آٹھ دیگر ٹیموں کے کپتان بھی بیٹھے تھے جن سے سوالات کئے جانے چاہئے تھے۔
ایکس پر ایک صارف نے لکھا کہ جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باوما کو درحقیقت نیند نہیں آرہی تھی بلکہ انہوں نے ایسا صحافیوں کے تمام فضول سوالوں کے جواب میں کیا جو صرف روہت شرما اور بابر اعظم سے سوالات کررہے تھے جیسے دوسرے کپتان وہاں موجود ہی نہیں ہوں۔ بھارتی صحافی بالکل معمولی درجے کے رپورٹرز ہیں۔