سنگ دل ماموں نے بھائی کے قتل کا بدلہ لینے کیلیے کم سن بھانجوں کو قتل کردیا
ملزم نے بہنوئی کے ہاتھوں اپنے بھائی کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے 8 سالہ ابوبکر اور چار سالہ احمد کو قتل کیا، پولیس
پنجاب کے علاقے ظفر وال میں سنگ دل ماموں نے بہنوئی کے ہاتھوں اپنے بھائی کے قتل کا بدلہ لینے کیلیے دو بھانجوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس حکام کے مطابق ظفر وال کا رہائشی ملزم 8 سالہ ابو بکر اور چار سالہ احمد کو کولڈرنگ پلانے کے بہانے سے گھر سے ساتھ لے کر گیا اور کھیتوں میں لے جاکر قتل کردیا۔
دونوں بچوں کی لاشیں کھیتوں سے ملیں جن کے گلے میں پھندے پڑے ہوئے تھے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم وقوعہ کے بعد سے مفرور ہے اور اُس نے اپنی بہن کو پیغام پہنچوا دیا ہے کہ بھانجوں کو بھائی کا بدلہ لینے کیلیے قتل کیا۔
حکام کے مطابق دونوں بچوں کو گلے میں رسی کے پھندے ڈال کر گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔