ورلڈکپ عامر عماد نے اپنی اپنی ٹاپ فور ٹیموں کے نام بتادیئے
جب پاکستانی ٹیم کو نظر انداز کیا جاتا ہے تو وہ شاندار کم بیک کرتے ہیں، محمد عامر
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر اور آل راؤنڈر عماد وسیم نے آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کی اپنی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا اعلان کردیا۔
ایک پروگرام میں سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ پہلے میں نے ٹاپ ٹیموں کیلئے نیوزی لینڈ کو فیورٹ قرار دیا تھا لیکن اب پاکستان کے ساتھ جاؤں گا کیونکہ اب ٹیم پر کوئی دباؤ نہیں ہے اور جب پاکستانی ٹیم کو نظر انداز کیا جاتا ہے تو وہ شاندار کم بیک کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میری ٹاپ فور ٹیموں میں انگلینڈ، بھارت، آسٹریلیا اور پاکستان سیمی فائنل کھیلنے کی مضبوط امیدوار ہیں۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ احمد آباد میں ہونیوالے میچز کے دوران دہشتگردی کا خطرہ
اس موقع پر آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا کہ پاکستان، بھارت، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کو سیمی فائنل کیلئے فیورٹ قرار دیا۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ 2023 کے لیے انعامی رقم کا اعلان
ورلڈکپ کا آغاز آج سے احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا، جہاں دفاعی چیمپئین انگلینڈ کو نیوزی لینڈ کا چیلنج درپیش ہوگا۔
مزید پڑھیں: انتظار کی گھڑیاں ختم، کرکٹ کا عالمی میلہ آج سے سجے گا
آئی سی سی ورلڈکپ کی ٹرافی اٹھانے والی ٹیم کو 40 لاکھ ڈالر ملیں گے جبکہ رنر اَپ ٹیم کو 20 لاکھ ڈالر ملیں گے۔ اسی طرح، سیمی فائنلز ہارنے والی ٹیموں کو 8 لاکھ امریکی ڈالرز ملیں گے، جس کی مجموعی رقم 16 لاکھ امریکی ڈالر بنتی ہے۔
جو ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں نہیں پہنچ سکیں گی ان ٹیموں کو ایک ایک لاکھ ڈالرز ملیں گے جبکہ گروپ مرحلے کے میچز جیتنے پر ٹیم کو 40 ہزار ڈالرز ملیں گے۔