ملکہ ترنم نور جہاں کی بیٹی ظل ہما انتقال کر گئیں
ظل ہما شوگر اور بلڈ پریشر کے عارضے میں مبتلا تھیں۔
ملکہ ترنم نور جہاں کی بیٹی اور مشہور گلوکارہ ظل ہما انتقال کر گئیں۔
فروری 1944 میں لاہور میں پیدا ہونے والی ظل ہما شوگر اور بلڈ پریشر کے عارضے کے باعث کئی روز سے لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں جب کہ چند روز قبل ڈاکٹرز نے شوگر کے باعث ان کی ایک ٹانگ بھی کاٹ دی تھی۔ ظل ہما اس سے قبل کراچی میں بھی زیر علاج رہیں تاہم حالت میں بہتری نہ آنے پر انھیں لاہور کے اسپتال میں منتقل کر دیا گیا لیکں ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ان کی صحت میں بہتری آنے کے بجائے دن بدن خراب ہوتی جا رہی تھی جس کے باعث آج وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔
ظل ہما کی شادی کم عمری میں ہی مشہور تاجرعقیل بٹ سے ہوئی اور ان سے ان کے 4 بیٹے محمد علی بٹ، احمد علی بٹ، مصطفی علی بٹ اور حمزہ علی بٹ ہیں۔ بچوں کی پرورش کے لئے انھوں نے میوزک انڈسٹری سے کنارا کشی اختیار کر لی اور پھر 1990 میں دوبارہ سے میوزک کو پیشے کے طور پر اپنایا۔ انھوں نے اپنی والدہ نور جہاں کے استاد غلام علی سے گلوکاری کی تربیت لی۔