موٹروے پولیس نے ہزاروں روپے مالیت کا پرس مالک کے حوالے کر دیا
ساہیوال سے لاہور جانے والے شہری کا قیمتی پرس اور سامان ننکانہ سروس ایریا میں رہ گیا تھا
موٹروے پولیس ایم تھری نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے ہزاروں روپے مالیت کا پرس مالک کے حوالے کر دیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ساہیوال سے لاہور جانے والے شہری کا قیمتی پرس اور سامان ننکانہ سروس ایریا میں رہ گیا تھا، شہری فیضان نے موٹروے پولیس کو پرس گمشدگی کی اطلاع دی۔
پٹرولنگ آفیسران نے سروس ایریا سے قیمتی سامان کو تلاش کیا۔
شہری نے پرس مل جانے پر موٹروے پولیس ایمانداری کی تعریف کی جبکہ سیکٹر کمانڈر غلام قادر سندھو نے افسران کی ایمانداری کو سراہا ہے۔