جیو کے توہین آمیز مارننگ شو کیخلاف جمشید دستی کا قومی اسمبلی میں ہنگامہ

مارننگ شو کے خلاف بولنے کے باعث ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے مائیک بند کرنے پر جمشید دستی نے بلندآواز میں بولنا شروع کردیا

توہین آمیز شو کی وجہ سے عوام میں شدید غم و غصہ ہے لیکن ایوان اس مسئلے کو نظرانداز کررہا ہے، جشمید دستی فوٹو؛فائل

جیو نیوز کے توہین آمیز مارننگ شو کے خلاف بولنے کی اجازت نہ ملنے پر جمشید دستی نے قومی اسمبلی میں ہنگامہ شروع کردیا۔


ایکسپریس نیوز کےمطابق جمشید دستی نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران جیو نیوز کے توہین آمیز مارننگ شو کے خلاف بولنا شروع کیا تو ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے ان کا مائیک بند کردیا گیا جس پر جمشید دستی نے ایوان میں مائیک کے بغیر ہی بلند آواز میں بولنا شروع کردیا۔

جمشید دستی نے کہا کہ جیو نے اہل بیت کی توہین کرکے بہت بڑی گستاخی کی ہے اس مسئلے پر بات کرنے کا موقع دیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ جیو پر نشر ہونے والے توہین آمیز مارننگ شو کی وجہ سے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے لیکن ایوان اس مسئلے کو نظرانداز کررہا ہے، ایسا لگ رہا ہے اس معاملے میں حکومت بھی ملوث ہے۔
Load Next Story