جزائرکی ملکیت پرچین جاپان تنازع شدت اختیار کرگیا
چین میں احتجاجی مظاہروں کے دوران جاپانی کمپنیوں پرحملے، دو کمپنیاں بند،11 گرفتار۔
wجزائر کی ملکیت پر چین جاپان تنازع شدت اختیار کرگیا جبکہ امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے دونوں ممالک کے درمیان تنائو کے خاتمے کیلیے کوششیں شروع کردیں۔
چین میں متنازع جزیروں کے مسئلے پر جاپان مخالف مظاہروں کے بعد الیکٹرانک مصنوعات تیار کرنے والی جاپانی کمپنی نے اپنے بعض آپریشن بند کردیے ہیں۔ چین میں ان مظاہروں کے دوران پیناسونک کمپنی کی دو فیکٹریوں پر حملے کیے گئے ہیں اور پیناسونک کے مطابق کیونڈاو میں اس کی فیکٹری اٹھارہ ستمبر تک بند رہے گی۔
اطلاعات کے مطابق کیمرہ اور دیگر الیکٹرانک اشیاء بنانے والی معروف کمپنی کینن نے بھی چین میں اپنی تین فیکٹریوں میں کام روک دیا ہے۔ جاپان کی جانب سے چین کے مشرقی سمندری علاقے میں متنازع جزیروں میں سے بعض کو ان کے نجی مالک سے خریدنے کے معاہدے کے بعد چین میں جاپان مخالف مظاہرے شروع ہو گئے تھے۔
اے پی پی کے مطابق امریکا کے وزیر دفاع لیون پنیٹا جاپان اور چین کے درمیان مملوکہ علاقوں کے حقوق پرجاری تنازع اور دونوں ملکوں کے درمیان تنائو کے خاتمے کے لیے کوششیں شروع کردیں۔ چینی پولیس اور ذرائع ابلاغ نے چینی شہروں میں جزوی طور پر پر تشدد احتجاجی مظاہروں کے بعد مظاہرین سے یہ کہا کہ وہ جاپانی شہریوں اور ان کی جائیداد پر حملوں سے گریز کریں۔گوانگ ژو میں توڑ پھوڑ پر 11افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔