اسلام آباد میں احتجاج کے دوران پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم
الیکشن میں دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی کے کارکنوں کو نادرا چوک پر روکنے پر پولیس اور کارکنوں میں ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔
نادرا چوک پر عام انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کے دوران تحریک انصاف کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی، رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے گزشتہ سال 11 مئی کو عام انتخابات میں دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن آفس کے سامنے احتجاج ریکارڈ کرانے کے لئے ریلی نکالی تاہم پولیس کی جانب سے مظاہرین کو نادرا چوک پر ہی روک دیا گیا اور آگے جانے کی اجازت نہ دی۔
پولیس کی جانب سے روکے جانے پر تحریک انصاف کے کارکن مشتعل ہوگئے جس کے باعث پولیس اور پی ٹی آئی ورکز میں ہاتھا پائی شروع ہوگئی، اس دوران پولیس نے لاٹھی چارج بھی کیا تاہم رہنماؤں کی جانب سے بیچ بچاؤ کرانے کےبعد پولیس نے کارکنوں کو وہیں روک کر پارٹی قیادت کو الیکشن کمیشن کے دفتر جانے کی اجازت دے دی لیکن کارکن بضد رہے کہ وہ پولیس کے لاٹھی چارج کے بعد اب ہر صورت وہاں جائیں گے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ 11 مئی کو اسلام آباد کے ڈی چوک پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران نے اعلان کیا تھا کہ انتخابات دھاندلی کے خلاف جمعہ کے روز الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج کیا جائے جب کہ 23 مئی کو فیصل آباد میں دھرنا دیا جائے گا۔