توہین آمیز مارننگ شو پیش کرنے پر جیو اور جنگ گروپ کے خلاف ملک گیر مظاہرے
توہین آمیزنشریات کے ذریعے مذہبی انتشار پھیلانے کی کوشش پر جنگ اور جیو کو فوری بند کیا جائے، مظاہرین کا مطالبہ
ISLAMABAD:
ملک بھرمیں مذہبی تنظیموں، وکلا، سول سوسائٹی، طلبا اور تاجروں کی جانب سے توہین اہل بیت پر جنگ اور جیو نیوز کے خلاف مظاہرے کئے گئے جس کے دوران مظاہرین نے توہین آمیزنشریات کے ذریعے مذہبی انتشار پھیلانے کی کوشش پر جنگ اور جیو کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جیو کے مارننگ شو میں اہل بیت کی توہین کے خلاف ملک بھر میں شدید غم و غصے کی لہر برقرار ہے جب کہ مختلف طبقہ فکر کے افراد بھی سراپا احتجاج ہیں،کراچی میں بھی جعفریہ الائنس اور اہلسنت والجماعت سمیت دیگر مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، احتجاجی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے مولانا عباس کمیلی نے کہاکہ جنگ اور جیو گروپ کا مکمل طور پر بائیکاٹ کیا جائے۔ جیو کی انتطامیہ ہوش کے ناخن لیتے ہوئے اس متنازعہ پروگرام کی اینکر اور پروڈیوسر کو فوری طور پر برطرف کرے، اس پروگرام کی وجہ سے پورے ملک میں شر انگیزی پھیلائی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج شروع ہونے والے مظاہرے پرامن ہیں اگر جیو کے خلاف کارروائی نہ کی گئی اگلا لائحہ کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ اہلسنت والجماعت کے رہنما مولانا اورنگزیب فاروقی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اہل بیت اور صحابہ کرام کو اہم اپنےایمان کا حصہ سمجھتے ہیں، ان کی توہین بہت بڑی گستاخی ہے لہذا ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ اس پروگرام پر فوری نوٹس لیتے ہوئے جیو کےخلاف کارروائی کی جائے۔
اسلام آباد میں اہلسنت والجماعت اور مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے ہوئے، لال مسجد کے قریب اہلسنت والجماعت کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے جیو کے خلاف مظاہرہ کیا، مظاہرین نے کہاکہ جیو کی جانب سے ٹی چینل پر ایسی چیزیں نشر کی جارہی ہیں جس کی وجہ سے مذہبی انتشار پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے لہذا حکومت جیو کو فوری طور پر بند کرے۔ لاہور ہائی کورٹ کے سامنے وکلا اور سول سوسائٹی نے جیو اور میر شکیل الرحمان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر وکلا نے ہاتھوں کی زنجیر بنا کر سڑک بلاک کر دی جس کے باعث ٹریفک مکمل طور پر معطل ہوگئی۔ فیصل آباد میں جی سی یونیورسٹی کے طلبا نے کلاسوں کا بائیکاٹ کرکے چناب چوک میں جمع ہوئے جہاں انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے جیو چینل کے پوسٹرنذرآتش کئے۔ عارف والا مں بھی مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جب کہ شیخوپورہ میں انجمن تاجران کے صدرکی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔
حیدر آباد میں زیارت قدم گاہ مولا علی سے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مختلف شیعہ تنظیموں کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔ جس میں مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اہل بیت کے خلاف توہین آمیز نشریات پر جیو ٹی وی کو فوری طور پر بند کیا جائے۔ کندھ کوٹ میں مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام شرکا نے امام بارگاہ سے ریلی نکالی اورمظاہرہ کیا، سٹیزن رائٹس کمیٹی کندھ کوٹ کی جانب سے بھی ریلی نکالی گئی۔ دادو ميں بھی تحریک جعفریہ الائنس نے مظاہرہ کیا جس میں جیو کی نشریات فوری پر بند کرنےاور مقدمہ درج کرنےکامطالبہ کیا، متنازعہ نشریات پر مشتمل پروگرام نشرکئے جانے کے خلاف ٹنڈو محمد خان میں بھی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ جنگ اور جیو کا مکمل بائیکاٹ کریں۔