شادی ہالز میں سپلائی کیلیے جانیوالا مردہ جانوروں کا 10 من گوشت برآمد

مردہ جانوروں کا 7 من بیف اور 3 من مٹن فاروق آباد سے لاہور منتقل کیا جا رہا تھا، 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے

مضر صحت گوشت کی تلفی اور دیگر کارروائی کیلیے محکمہ فوڈ کے عملے کو طلب کیا گیا تھا

شادی ہالز کے لیے مردہ جانوروں کا گوشت سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 10 من گوشت برآمد کرلیا گیا۔


پولیس کے مطابق مجاہد اسکواڈ ناکا نیو راوی سے 10 من مردہ جانوروں کا گوشت برآمد کرکے شادی ہال کے لیے سپلائی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ برآمد کیے گئے مردہ جانوروں کے گوشت میں 7 من بیف اور 3 من مٹن شامل ہے۔

ملزمان گاڑی میں فاروق آباد سے مردہ گوشت لاہور منتقل کر رہے تھے۔ ایس پی زوہیب رانجھا کے مطابق مضر صحت گوشت کی تلفی و دیگر کارروائی کے لیے محکمہ فوڈ بھی موقع پر پہنچ گیا جب کہ گرفتار ملزمان ریاض اور سخاوت کو قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کے حوالے کردیا گیا ہے۔
Load Next Story