نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو کاندھے میں تکلیف کی شکایت
وزیراعظم نے طبیعت ناسازی کے باعث اپنی مصروفیات محدود کردیں، ذرائع
نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کاندھے میں تکلیف کے باعث اپنی مصروفیات محدود کردیں۔
وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع سے ایکسپریس نیوز کو ملنے والی اطلاع کے مطابق انوار الحق کاکڑ کو کاندھے میں تکلیف کی شکایت ہوئی ہے۔
کاندھے میں شکایت کی وجہ سے اُن کی طبیعت ناساز ہے جس کے باعث انہوں نے اپنی مصروفیات کو محدود کردیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے نے اتحادی جماعتوں کی مشاورت اور انوار الحق کاکڑ کو نگراں وزیراعظم نامزد کیا تھا جس کے بعد انہوں نے 14 اگست 2023 کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔
نگراں وزیراعظم بننے کے بعد انوار الحق کاکڑ نے بیرون ملک کے متعدد دورے کیے جبکہ انہوں نے حال ہی میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی بھی کی اور پھر وہاں سے لندن، سعودی عرب کا دورہ کر کے وطن واپس لوٹے تھے۔