جولائی سے اپریل 142013 برآمدات 21 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں
درآمدات1.2فیصد کے اضافے سے 36 ارب 66کروڑ اور تجارتی خسارہ2.51فیصد گھٹ کر16ارب10کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک محدود
پاکستانی مصنوعات کی برآمدات رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران 21ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
پاکستان بیوروشماریات (پی بی ایس) سے جاری ماہانہ رپورٹ کے مطابق جولائی 2013 سے اپریل 2014 تک مختلف ممالک کو 20 ارب 99 کروڑ 70 لاکھ ڈالر (21کھرب 78 ارب 30کروڑ روپے) کی اشیا برآمد کی گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ایکسپورٹ 20ارب14کروڑ 30لاکھ ڈالر رہی تھی، اس طرح مذکورہ 10 ماہ کے دوران پاکستانی ایکسپورٹ میں 4.24 فیصد کا اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 10 ماہ میں اشیا کی درآمدات 36ارب 66 کروڑ50لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 37ارب10کروڑ 50 لاکھ ڈالر (38کھرب 45 ارب 42 کروڑ 10 لاکھ روپے) تک پہنچ گئیں جو سال بہ سال 1.2فیصد کے اضافے کو ظاہر کرتی ہیں، اس طرح جولائی سے اپریل 2014 کے دوران پاکستانی تجارت 16 ارب 10 کروڑ 80 لاکھ ڈالر (16کھرب 67ارب 12 کروڑ 10لاکھ روپے) خسارے میں رہی جو گزشتہ مالی سال میں 16ارب52کروڑ20لاکھ ڈالر کے تجارتی خسارے سے 2.51 فیصد کم ہے۔
رپورٹ کے مطابق اپریل 2014 میں سالانہ بنیادوں پر برآمدات 9.97 فیصد کمی سے 1 ارب 91 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، درآمدات 4.04 فیصد کے اضافے سے 4 ارب 6 کروڑ 70 لاکھ ڈالر اور تجارتی خسارہ 20.76 فیصد کے اضافے سے 2 ارب 15 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہا جبکہ اپریل 2013 میں برآمدات 2 ارب 12 کروڑ 70 لاکھ ڈالر، درآمدات 3 ارب 90 کروڑ 90 لاکھ ڈالر اور تجارتی خسارہ 1 ارب 78 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہا۔ رپورٹ کے مطابق اپریل میں ماہانہ بنیادوں پر برآمدات 14.47 فیصدکم، درآمدات 12.04 اور تجارتی خسارہ 54.71 فیصد بڑھ گیا۔