اسرائیل کا لبنان کی سرحد پر بھی حملہ

لبنانی تحریک حزب اللہ نے شیبہ فارمز پر حملے کی ذمہ داری قبول کی

فوٹو : اسکرین گریب

اسرائیل بارڈر فورسز نے جنوبی لبنان کی سرحد پر بھی حملہ کیا ہے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیل بارڈر فورسز کا کہنا ہے کہ لبنان کی طرف سے سرحد پر مارٹر گولے مارے گئے جس کے جواب میں توپوں سے فائر کیے گئے۔

لبنانی سرزمین سے جو گولے فائر کیے گئے تھے وہ مبینہ طور پر متنازعہ شیبہ فارمز میں اسرائیلی فوجی مقام پر گرے۔ رائٹرز کے مطابق لبنانی تحریک حزب اللہ نے شیبہ فارمز پر حملے کی ذمہ داری قبول کی۔
Load Next Story