اسرائیل کا لبنان کی سرحد پر بھی حملہ
لبنانی تحریک حزب اللہ نے شیبہ فارمز پر حملے کی ذمہ داری قبول کی
اسرائیل بارڈر فورسز نے جنوبی لبنان کی سرحد پر بھی حملہ کیا ہے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیل بارڈر فورسز کا کہنا ہے کہ لبنان کی طرف سے سرحد پر مارٹر گولے مارے گئے جس کے جواب میں توپوں سے فائر کیے گئے۔
لبنانی سرزمین سے جو گولے فائر کیے گئے تھے وہ مبینہ طور پر متنازعہ شیبہ فارمز میں اسرائیلی فوجی مقام پر گرے۔ رائٹرز کے مطابق لبنانی تحریک حزب اللہ نے شیبہ فارمز پر حملے کی ذمہ داری قبول کی۔

Lebanon hits Israeli positions in disputed area
شیبہ فارمز کو لبنان اپنے علاقے کا حصہ ہونے کا دعویٰ کرتا ہے، جس پر 1967 سے اسرائیل کا قبضہ ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حماس اور دیگر فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے غزہ سے اسرائیلی شہروں پر تاریخ کا سب سے بڑا حملہ کیا ہے جس کے بعد سرحدوں پر ہائی الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔