حصص مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ مزید 40 پوائنٹس ریکور

انڈیکس 28 ہزار 883 پربند ہوا جبکہ 224 کمپنیوں کی قیمتیں مارکیٹ سرمایہ4.4ارب روپے بڑھ گیا

انڈیکس 28 ہزار 883 پربند ہوا جبکہ 224 کمپنیوں کی قیمتیں مارکیٹ سرمایہ4.4ارب روپے بڑھ گیا فوٹو: اے ایف پی/فائل

نئی مانیٹری پالیسی کے منتظرسرمایہ کاروں کے محتاط طرز عمل کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو بھی اتارچڑھائو کے بعد محدود پیمانے پر تیزی رونما ہوئی جس سے60 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں4 ارب40 کروڑ8 لاکھ32 ہزار596 روپے کا اضافہ ہوگیا۔


ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ ابتدائی سیشن میں تیزی کی بڑی لہر رونما ہونے سے ایک موقع پر190 پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس کی 29000 پوائنٹس کی حد بھی عبور ہوگئی تھی کیونکہ حکومت کی جانب سے ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے ریلیف پیکیج متعارف کرانے کی افواہیں مارکیٹ میں زیرگردش تھیں لیکن اس کے فوری بعدہی آئل اینڈ گیس سیکٹر میں پرافٹ ٹیکنگ بڑھنے سے تیزی کی مذکورہ شرح میں کمی واقع ہوئی، کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس40.31 پوائنٹس کے اضافے سے 28883.33 اور کے ایم آئی30 انڈیکس 41.74 پوائنٹس کے اضافے سے 45920.10 ہوگیا جبکہ اسکے برعکس کے ایس ای30 انڈیکس51.11 پوائنٹس کی کمی سے19882.75 ہوگیا۔

ٹریڈنگ کے دوران بینکوں ومالیاتی اداروں، میوچل فنڈز اور انفرادی سرمایہ کاروں نے38 لاکھ14 ہزار 132 ڈالر کا انخلا کیا گیا، غیرملکیوںنے31 لاکھ92 ہزار381، مقامی کمپنیوں1 لاکھ48 ہزار 778، این بی ایف سیز2 لاکھ 1ہزار 849اور دیگر آرگنائزیشنزنے2 لاکھ71 ہزار123 ڈالر کی سرمایہ کاری کی، کاروباری حجم 38 فیصد کم رہا،13 کروڑ25 لاکھ74 ہزارحصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ 375 کمپنیوںتک محدود رہا،224 کے بھائو میں اضافہ، 136 کے دام میں کمی اور15 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
Load Next Story