راولپنڈی ہولی فیملی اسپتال میں سانپ نے خوف و ہراس پھیلادیا
ریسکیو 1122 ٹیم نے انتہائی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سانپ کو قابو کر لیا
ہولی فیملی اسپتال میں زہریلے سانپ نے خوف و ہراس پھیلا دیا، ریسکیو ٹیم نے پہنچ کر سانپ کو قابو کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ہولی فیملی کے برن یونٹ میں زہریلا سانپ داخل ہوگیا جسے ایک مریض کے اٹینڈنٹ نے دیکھ لیا اور شور شرابا شروع کردیا جس کے بعد یونٹ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
سانپ کی موجودگی کا علم ہونے پر اسپتال انتظامیہ نے فوری طور پر ریسکیو 1122 عملے کو طلب کر لیا، ریسکیو ٹیم نے انتہائی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سانپ کو قابو کر لیا۔
ریسکیو 1122 کے جوان سانپ کو بوتل میں بند کر کے ساتھ لے گئے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ سانپ کو محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کیا جائے گا۔