خوابوں کی تعبیر

آپ کے خوابوں کی دلچسپ تعبیر

فوٹو : فائل

ہمسایہ کھانا دیتا ہے
گوہر نثار، جھنگ
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں گھر میں اکیلا ہوں اور کچھ کھانا چاہتا ہوں ۔ فریج چیک کرنے پہ بھی مجھے کچھ نہیں ملتا ۔ میں کافی پریشان بیٹھا ہوتا ہوں کہ بیل بجنے پہ باہر دیکھتا ہوں تو ہمارے ہمسائے ہوتے ہیں جو مجھے ایک ڈھکا ہوا ٹرے دیتے ہیں ۔ میں اندر آ کر دیکھتا ہوں تو اس میں بھنا ہوا گوشت اور بہترین بریانی ہوتی ہے ۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ کی مہربانی سے آپ کے رزق میں اضافہ ہو گا ۔ علم و ہنر کی دولت آپ کو نصیب ہو گی ۔ جس سے دنیاوی طور پہ بھی آپ کو فائدہ ہو گا ۔ یعنی مال و وسائل میں بھی برکت ہو گی ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں۔ تلاوت قرآن پاک کو اپنا معمول بنا لیں۔

اونچی عمارت
نذیر ساہی، اوکاڑہ
خواب : میں نے دیکھا کہ میں کسی اونچی سی عمارت کی چھت پہ موجود ہوں اور لاوڈ سپیکر میں قرآن پاک کی تلاوت کر رہا ہوں۔ عمارت کی مختلف منزلوں پہ مختلف لوگ نکل کر مجھے سراہتے ہیں جس سے مجھے بہت خوشی ہوتی ہے ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے بزرگی عطا ہو گی ۔ علم و حکمت ملے گی ۔ دینی و روحانی معاملات میں ترقی ہو گی ۔ گھریلو و کاروباری معاملات میں دشمن پہ فتح نصیب ہو گی ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور تلاوت قرآن پاک کو باقاعدگی سے جاری رکھیں ۔ کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

بیوی سے لڑائی
محمد علی، لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ میں گھر میں اکیلا ہوں اور سونے کی تیاری کر رہا ہوں، ساتھ کچھ پریشانی بھی ہے کہ بیوی سے لڑائی کا خیال ہے۔ صبح جب میری آنکھ کھلتی ہے تو میں دیکھتا ہوں کہ میری پوری داڑھی کٹی ہوئی ہے ۔ خود کو شیشے میں دیکھ کر ایک دم میں ڈر جاتا ہوں ، اسی گھبراہٹ میں میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔

تعبیر: آپ کا خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے گھریلو معاملات یا اولاد کی طرف سے آپ کو کچھ پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ ازدواجی معاملات میں بھی بیوی یا شوہر کی طرف سے اسی طرح کے مسلے کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کاروباری معاملات میں بھی کسی پریشانی سے رکاوٹ ہو سکتی ہے۔ اس کا تعلق کاروباری افراد سے ہو سکتا ہے۔ جو آپ کے بھروسے کو توڑ سکتے ہیں ۔کوشش کریں کہ ان معاملات میں ضروری کاروائی لازمی کریں تا کہ کسی پریشانی سے بچا جا سکے ۔آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔ لازمی طور پہ صدقہ و خیرات بھی کریں۔

بزرگ کی خدمت
ثناء باجوہ، سیالکوٹ
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میرے گھر میرے میاں کے بزرگ تشریف لائے ہیں ۔ ان کی آمد سے پہلے میں گھر میں صفائی وغیرہ کر کے ہر چیز تیار کر دیتی ہوں ۔ مگر اچانک مجھے خیال آتا ہے کہ قلم دان کی بھی ضرورت پڑے گی کیونکہ وہ لازمی میرے میاں کو کچھ نہ کچھ لکھ کر دیتے ہیں ۔ ۔یہ سوچ کر میں مختلف پین نکالتی ہوں اور ان کو اچھی طرح صاف کر کے ان میں سیاہی بھرتی ہوں ۔ اور اچھی طرح ہر چیز تیار کر کے رکھ دیتی ہوں ۔

تعبیر : بہت اچھا خواب ہے جو کہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ کی مہربانی و فضل سے جلد ہی کوئی خوشخبری ملے گی۔ خاص طور پہ اولاد سے متعلقہ اور حلال طریقے سے رزق میں اضافہ ہو گا جس سے آپ مالی طور پہ مستحکم ہوں گے ۔ چاہے کاروباری وسائل ہوں یا نوکری میں آسانی ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو حسب استطاعت صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

کچن میں کھانا
انیسہ بلوچ، کوئٹہ
خواب : یہ خواب میرے میاں نے دیکھا کہ وہ گھر میں اکیلے ہیں اور سو رہے ہیں ۔ اور خواب دیکھتے ہیں کہ جیسے وہ کچن میں موجود ہیں ۔ کچھ پکانے کے لئے اور وہاں ایک ڈبے میں کچھ دارچینی کے ٹکڑے پڑے ہوئے ہیں جو وہ کھاتے جاتے ہیں ، اگرچہ ذائقہ بھی ان کو اچھا نہیں لگتا اور نہ ہی ان کو دار چیی پسند ہے مگر مجبوراً کھا رہے ہوتے ہیں ۔

تعبیر: خواب ظاہر کرتا پے کہ اللہ نہ کرے کوئی بیماری یا کسی کے دھوکے یا ناگہانی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔گھر کے کسی فرد کی بیماری کی وجہ سے گھر میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے یا پھر نوکری یا کاروباری معاملات میں کسی پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مالی معاملات بھی اس سے متاثر ہوں گے مگر اللہ کی مہربانی سے آپ اس پریشانی سے چھٹکارہ پا لیں گے۔ گھر کے سب لوگ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔کسی منگل یا ہفتہ کو ظہر کی نماز کے بعد کالے چنے یا کالے ماش کسی مستحق کو دے دیں۔

داڑھی ناف تک لمبی ہونا
محمد افضل، کراچی
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اپنے کالج آیا ہوا ہوں، کلاس کے بعد سارے دوستوں کے ساتھ ملتا ہوں مگر سب لوگ مجھے دیکھ کر مذاق اڑا رہے ہوتے ہیں کیونکہ میری جو ہلکی سی داڑھی ہوتی ھے وہ کم از کم میری ناف کے برابر آ چکی ہوتی ہے۔ اس پہ میں خود بھی بہت خوفزدہ ہو جاتا ہوں اور میری آنکھ کھل جاتی ہے۔

تعبیر: خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی بیماری قرضے کے مسائل یا ناگہانی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کسی کے ساتھ خراب تعلقات یا دشمنی کی طرف بھی دلیل کرتا ہے کہ کسی طاقت ور دشمن سے پالا پڑ سکتا ہے۔ گھر کے کسی فرد کی بیماری کی وجہ سے گھر میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے یا پھر نوکری یا کاروباری معاملات میں کسی پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مالی معاملات بھی اس سے متاثر ہوں گے ۔گھر کے سب لوگ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ کسی منگل یاہفتہ کو ظہر کی نماز کے بعد کالے چنے یا کالے ماش کسی مستحق کو دے دیں ۔

دفتر میں دیر تک بیٹھنا
جاوید مغل، نوشہرہ ورکاں
خواب : میں نے کچھ دن پہلے خواب میں دیکھا کہ میں اپنے دفتر میں بیٹھا کام کر رہا ہوں اور میرے باس کے کوئی ملاقاتی آتے ہیں جو ان کے مصروف ہونے کی بنا پہ میرے پاس بیٹھ جاتے ہیں ۔ میں بھی خواب میں کام کرنے کی بجائے ان سے باتیں کر رہا ہوتا ہوں پھر اذان کی آواز آتی ہے تو وہ کچھ سامان خورونوش نکالتے ہیں اور مجھے اپنے ساتھ روزہ افطار کرنے کی دعوت دیتے ہیں اور میں ان کے ساتھ روزہ افطار کرنے لگ جاتا ہوں ۔ باقی مجھے کچھ یاد تو نہیں مگر یہ خواب عجیب لگا کیونکہ ہمارے آفس کے اوقات اتنے نہیں ہیں کہ ہم افطار تک ادھر رہیں ۔ برائے کرم اس کی تعبیر بتا دیں۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو کسی دلی مراد کے پورا ہونے کی طرف دلیل کرتا ہے۔ دینی معاملات میں بہتری کے ساتھ ساتھ دنیاوی معاملات میں بھی آسانی و بہتری ہو گی ۔ رزق حلال میں اضافہ ہو گا اور اس کے لئے وسائل مہیا ہوں گے ۔آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار بھی کیا کریں۔

موسم سے لطف اندوز ہونا
نوشین فاطمہ، مری

خواب : میں نے دیکھا کہ میں اپنے گھر کی چھت پہ کھڑی ہوں، موسم بہت خوبصورت ہے۔ میں بھی اس کو انجوائے کرنے کے لئے اوپر کھڑی ہوں ۔ بادلوں کے ٹکڑے آسمان پہ تیزی سے تیر رہے ہیں ۔ یہ دیکھ کر مجھے مزہ آ رہا ہوتا ہے اور میں سوچتی ہوں کہ ابھی بارش ہو جائے گی ۔ بادل مجھے اتنے پیارے لگ رہے ہوتے ہیں کہ میں ہاتھ بڑھاتی ہوں تو آسمان کو چھونے لگ جاتی ہوں ۔ جبکہ مجھے اس بات پہ نہ تو کوئی حیرت ہو رہی ہوتی ہے نہ میں کچھ سوچتی ہوں بس ایسے ہی جیسے یہ میری روزمرہ کی عادت ہو ۔

تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ کی مہربانی سے آپ کے رزق میں اضافہ ہو گا ۔ علم و ہنر کی دولت آپ کو نصیب ہو گی ۔ جس سے دنیاوی طور پہ بھی آپ کو فائدہ ہو گا ۔ یعنی مال و وسائل میں بھی برکت ہو گی ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں۔ تلاوت قرآن پاک کو اپنا معمول بنا لیں ۔

ماں کے ساتھ شاپنگ
لیلیٰ خان، حیدر آباد
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنی امی کے ساتھ شاپنگ کرنے مارکیٹ آیا ہوا ہوں ۔ میری امی مجھ سے پوچھتی ہیں کہ جو لینا ہے جلدی سے لے لو تا کہ ہمیں دوبارہ نہ آنا پڑے ۔ یہ سن کر میں کتابوں کی دوکان کی تلاش میں ادھر ادھر دیکھتی ہوں کہ مجھے تو بس قرآن پاک خریدنا ہے تو وہی لوں گی اس کے علاوہ کچھ نہیں لینا ۔

تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے بزرگی عطا ہو گی ۔ علم و حکمت ملے گی ۔ دینی و روحانی معاملات میں ترقی ہو گی ۔ گھریلو و کاروباری معاملات میں دشمن پہ فتح نصیب ہو گی ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور تلاوت قرآن پاک کو باقاعدگی سے جاری رکھیں ۔ کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔

گھر کی صفائی
عاطفہ شیروانی، میانوالی
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے گھر میں صفائی کر رہی ہوں اور جب اپنے کمرے میں بیڈ کے نیچے جھاڑو لگاتی ہوں تو ادھر سے ایک خوفناک بڑے سائز کا بچھو نکل کر میری طرف بھاگتا ہے، میں مارے گھبراہٹ کے کمرے سے باہر کی طرف بھاگ جاتی ہوں ۔

تعبیر : آپ کا خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی یا دشمنی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ گھریلو اور کاروباری یا تعلیمی معاملات میں بھی پریشانی و رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یا شکور یا حفیظ کا ورد کیا کریں ۔ حسب استطاعت صدقہ و خیرات بھی کریں ۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔

دوست کباب بناتا ہے
ظہیر احمد، سیالکوٹ
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے گھر سے نکلتا ہوں، شائد میں کچھ خریدنے جا رہا ہوتا ہوں ۔ راستے میں کچھ دوست مل جاتے ہیں۔ میں کافی خوش ہوتا ہوں اور ہم باتیں کرتے ایک میدان میں جا نکلتے ہیں ۔ میں وہاں ایک جگہ بیٹھ جاتا ہوں ۔ میرا ایک دوست وہاں کچھ اینٹیں اور پتھر اکٹھے کر کے چولہا بنا کر آگ جلاتا ہے اور کوئی چیز بھوننے لگ جاتا ہے۔ یہ نہیں یاد کہ وہ کیا چیز ہوتی ہے مگر اس وقت خواب میں میرا دوست مجھے کہتا ہے کہ یہ کباب تم کھا لو ۔ اب مجھے بعد میں خیال آ رہا ہے کہ وہ بنا کسی برتن کے کیسے کچھ پکا سکتا ہے مگر خواب میں یہی تھا کہ وہ کباب بنا رہا ہے ۔

تعبیر : یہ خواب ظاہر کرتا ہے کہ آپ کو اپنی کچھ ناپسندیدہ باتوں کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کی وجہ سے آپ مشکلات سے دوچار رہتے ہیں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سیرت کا مطالعہ کیا کریں اور ان کے اخلاق کو اپنانے کی کوشش کریں ۔

پیٹ پھولنا
عبداللہ، لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ ایک گھر ہے بہت بڑا اور میں ادھر جاتا ہوں ۔ وہاں بہت انواع و اقسام کے کھانے ہیں ۔ میں کبھی ایک کھانے کو چکھتا ہوں اور کبھی کسی دوسری ڈش کو کھاتا ہوں ۔ ایک دوسری میز پہ کچھ غبارے پڑے ہوتے ہیں ۔ اچانک میں دیکھتا ہوں کہ میرا پیٹ بھی غبارے کی طرح پھولنا شروع ہو جاتا ہے۔ پھولتے پھولتے یہ بہت بڑا ہو جاتا ہے اور پھٹ جاتا ہے ۔

تعبیر: یہ خواب ظاہر کرتا ہے کہ آپ کو معدہ کی اصلاح کرنے کی ضرورت ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور سونے سے پہلے ہلکی چہل قدمی کریں ۔ ساتھ یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

قرآن پڑھنا
بانو بی بی، کراچی
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ جن بچیوں کو میں قرآن پڑھاتی ہوں ۔ وہ سب میرے گھر میں موجود ہیں اور مختلف سورتیں قرآت کے ساتھ پڑھ کر سنا رہی ہیں ۔ اسی دوران میری ساس کی ایک رشتے دار ہمارے کمرے میں آتی ہیں اور میری طرف اشارہ کر کے کہتی ہیں کہ مجھے تم قرآن سنائو اور کسی بچی سے قرآن لے کر مجھے کھول کر دیتی ہیں کہ میں تلاوت کروں ۔ ان کی فرما ئش پہ میں سنانا شروع کر دیتی ہوں جس پہ وہ بہت خوش ہوتی ہیں۔

تعبیر : اچھا خواب ہے، اللہ تعالی کی رحمت اور برکت سے رزق میں اضافہ ہونے کی طرف اشارہ ہے۔ آپ کا ذھنی رجحان اللہ تعالی کی طرف رہے گا اور قرآن کی تعلیم آپ دیتی ہیں اس کو جاری رکھئے تا کہ گھر میں خوشی و سکون حاصل ہو ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور وضو بے وضو یاحی یاقیوم پڑھا کریں۔

امی گائون اتروا لیتی ہیں
نفیسہ رزاق، راولپنڈی
خواب : میں نے دیکھا کہ میں ایک بہت پیارا سا گاون پہنے ہوئے ہوں اور بہت زیادہ خوش ہو رہی ہوں ۔ دل میں یھی سوچ رہی ہوں کہ اپنی ساری سہیلیوں کو بھی دکھاوں گی کہ یہ کس قدر خوبصورت ہے مگر اسی وقت میری امی کمرے میں آتی ہیں اور ڈانٹ کر مجھے اس گاون کو اتارنے کا کہتی ہیں، میں امی کو بہت کہتی ہوں کہ مجھے کچھ دیر یہ پہننا ہے اور دادی کے گھر ہو کر آنا ہے مگر وہ مجھے سختی سے منع کر دیتی ہیں اور اس کو زبردستی اتروا کر ساتھ لے جاتی ہیں ۔

تعبیر : خواب سے ظاہر ہے کہ کوئی دلی مراد پوری ہو گی مگر اس کے ساتھ ساتھ کسی پریشانی کی طرف بھی دلیل کرتا ہے۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے استغفار پڑھا کریں ۔

بلی کو جوتی مارنا
فاروق ، سکھر
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے گاوں میں ہوں اور اپنے کمرے میں لیٹا ہوا ہوں ۔ ادھر ایک کالی بلی آتی ہے اور الماری میں گھسنے کی کوشش کرتی ہے ۔ میں بہت ڈرتا ہوں مگر وہ اپنی آنکھوں سے مجھے سخت گھورتی ہے، تو میں ڈر جاتا ہوں پھر ہمت کر کے جوتی دے مارتا ہوں اور پھر وہ بھاگ جاتی ہے۔

تعبیر : خواب کسی پریشانی کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کہ کسی مشکل کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ اس کا تعلق خاندان کاروبار یا تعلیمی معاملات سے بھی ہو سکتا ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔ کوشش کریں کہ حسب توفیق صدقہ و خیرات بھی کر سکیں ۔
Load Next Story