ڈیل اسٹین بھی حسن علی کی عمدہ بولنگ کے گن گانے لگے

باقاعدہ فاسٹ بولنگ اوپننگ بولرز میسر نہیں ہوں تو کافی مشکل ہوجاتی ہے تاہم حسن علی نے بخوبی ذمہ داری نبھائی، سابق پیسر

باقاعدہ فاسٹ بولنگ اوپننگ بولرز میسر نہیں ہوں تو کافی مشکل ہوجاتی ہے تاہم حسن علی نے بخوبی ذمہ داری نبھائی، سابق پیسر۔ فوٹو: ایکسپریس ویب

سابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین بھی حسن علی کی عمدہ بولنگ کے گن گانے لگے۔

ورلڈ کپ کیلیے ٹیم میں واپس آنے والے حسن علی نے نیدرلینڈز کے خلاف ابتدائی میچ میں2 وکٹیں لے کر پاکستان کی فتح میں بھرپور کردار ادا کیا۔


یہ بھی پڑھیں: حسن علی کا فیلڈنگ میں ''فٹبال اسکلز'' کا استعمال، ساتھی کرکٹرز مُسکرا پڑے

ڈیل اسٹین نے کہا کہ کافی عرصے سے حسن علی نے نئی گیند سے بولنگ نہیں کی تھی، اگر آپ کو اپنے باقاعدہ فاسٹ بولنگ اوپننگ بولرز میسر نہیں ہوں تو کافی مشکل ہوجاتی ہے تاہم حسن علی نے بخوبی ذمہ داری نبھائی، انھوں نے 120، 145 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کیلیے کوشش نہیں کی بلکہ لائن اور لینتھ پر توجہ دی۔
Load Next Story