ترکیہ کی شام میں کردوں کے ملٹری کیمپ پر بمباری 20 ہلاک اور 50 زخمی
ترکیہ کے جنگی طیارے نے شام میں کرد جنگجوؤں کی خود ساختہ ریاست میں تربیتی کیمپ کو نشانہ بنایا
ترک فوج نے شام میں کرد جنگجوؤں کے علاقے پر حملے کیے جس میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
برطانیہ میں قائم ''سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس' کے مطابق ترکیہ کے جنگی طیارے نے کرد جنگجوؤں کے شام میں بنائی گئی خودساختہ ریاست میں ایک فوجی تربیتی مرکز کو نشانہ بنایا۔
ترکیہ کے اس حملے میں 20 کرد جنگجو ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے 15 کی حالت تشویشناک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ شام میں داعش اور حکومتی افواج کے درمیان طویل عرصے سے جاری خانہ جنگی کے درمیان ملک کے شمال مشرقی علاقے میں کردوں نے اپنی ایک نیم خودمختار ریاست قائم کرلی ہے۔
ترکیہ میں بھی یہ علیحدگی پسند کردستان ورکرز پارٹی (PKK) کے نام سے کام کر رہے ہیں جسے ترک اور اس کے مغربی اتحادیوں نے دہشت گرد گروپ کے طور پر درج کیا ہے۔
یہ علیحدگی پسند جنگجو ترکیہ میں مختلف کارروائیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔