سروا اسلامی سرٹیفکیٹ کا شرح منافع 218 فیصد کر دیا گیا

منافع کی شرح میں اضافے کا اطلاق پانچ ستمبر 2023 سے کی گئی سرمایہ کاری پر ہوگا

(فائل فوٹو)

حکومت نے قومی بچت کے سروا اسلامی سرٹیفکیٹ کا شرح منافع 21.8 فیصد کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی بچت کے سروا اسلامی سرٹیفکیٹ کے نئے شرح منافع کا اعلان کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔


نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ایک سال کے لیے سروا سرٹیفکیٹ کا شرح منافع 21.8 فیصد کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن میں کہنا تھا کہ پانچ سال کے لیے سروا ٹرم اکاؤنٹ پر شرح منافع 15.12 فیصد کر دیا گیا ہے جبکہ پانچ سال کے لیے سروا ٹرم کا نیا شرح منافع پانچ ستمبر سے کی گئی سرمایہ کاری پر ہوگا۔
Load Next Story