بینظیر بھٹو قتل کیس عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو طلب کرلیا

گزشتہ کئی سماعتوں کے دوران کیس کی کارروائی آگے نہ بڑھنے پر ملزمان کے وکلاء نے عدالت کے سامنے احتجاج کیا

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج پرویز اسماعیل جوئیہ نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔ فوٹو: فائل

LEMONT:
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بینظیر بھٹو قتل کیس میں ڈائریکٹر ایف آئی اے کو طلب سماعت 24 مئی تک ملتوی کردی۔


راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج پرویز اسماعیل جوئیہ نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔ سماعت کے دوران ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر چوہدری اظہر پیش نہ ہوئے۔ گزشتہ کئی سماعتوں کے دوران کیس کی کارروائی آگے نہ بڑھنے پر ملزمان کے وکلاء نے احتجاج کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ وکیل استغاثہ کو آئندہ سماعت پر حاضری کا پابند کیا جائے۔ انسداد دہشتگردی کے جج نے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر کو طلب کرتے ہوئے سماعت چوبیس مئی تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ کیس میں ایف آئی اے کے وکیل استغاثہ جان کے خطرے کے پیش نظر گزشتہ کئی سماعتوں پر پیش نہیں ہوئے۔
Load Next Story