کراچی ندی میں نہاتے ہوئے 4 لڑکے ڈوب گئے 2 کو بچالیا گیا

نوعمر لڑکے لاسی گوٹھ کے رہائشی تھے اور اکثر کورنگی انڈسٹریل ایریا کی ندی میں نہانے کے لیے آتے تھے، پولیس

فوٹو: فائل

سپرہائی وے لاسی گوٹھ کے رہائشی چار نو عمر لڑکے ندی میں ڈوب گئے، دو کو بچالیا گیا جبکہ 2 کی لاشیں نکال لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کی دوپہر تین بجے سپرہائی وے لاسی گوٹھ کچی آبادی کے رہائشی چار نو عمر لڑکے کورنگی انڈسٹریل ایریا کی ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔


ایدھی کے غوطہ خوروں نے 2 لڑکوں کو بچالیا جبکہ 2 ندی میں لاپتا ہوگئے، جن کی لاشیں غوطہ خوروں نے تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد نکال کر جناح اسپتال پہنچائیں جہاں مرنے والوں کی شناخت راہول اور ٹکرا گھنا کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق بچ جانے والوں میں اشوک اور ابلا شامل ہیں جو اس وقت جناح اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پولیس نے متوفیان کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیں۔

پولیس کے مطابق چاروں نو عمر لڑکے اکثر و بیشتر کورنگی انڈسٹریل ایریا کی ندی میں نہانے کے لیے آتے تھے۔
Load Next Story