انگلش پریمیئر لیگ کی چیمپین ’’مانچسٹر سٹی‘‘ پر 5 کروڑ یورو کا جرمانہ
یونین آف یورپین فٹبال ایسوسی ایشن نے مانچسٹر سٹی پر قوانین کی خلاف ورزی پر تاریخ کا سب سے بڑا جرمانہ کیا ہے۔
یونین آف یورپین فٹبال ایسوسی ایشن نے انگلس پریمیئر لیگ کی چیمپین مانچسٹر سٹی کو قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 5 کروڑ یورو جرمانہ عائد کیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق یونین آف یورپین فٹبال ایسوسی ایشن نے رواں سیزن کے چیمپئن کلب مانچسٹر سٹی پر قوانین کے برخلاف زیادہ پیسے خرچ کرنے پر 5 کروڑ یورو کا جرمانہ عائد کیا ہے جو کسی بھی ٹیم پر لگنے والا تاریخ کا سب سے بڑا جرمانہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپین فٹبال ایسوسی ایشن اور مانچسٹر سٹی کے درمیان اس حوالے سے باقاعدہ ایک معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے مطابق فٹبال کلب کے کھلاڑیوں کی تعداد 25 سے کم کر کے 21 کر دی جائے گی، مالی اخراجات میں کمی کی جائے گی اور ایک سال تک کسی بھی کھلاڑی کا معاوضہ نہیں بڑھایا جائے گا۔
واضح رہے کہ مانچسٹر سٹی پر الزام تھا کہ اس نے یورپین فٹبال فیڈریشن کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مینیجر شیخ منصور بن زید النہیان کی سربراہی میں ایک ارب یورو خرچ کئے تھے جس پر یو ای ایف اے اور فٹبال کلب کے درمیان تنازعہ چلا آ رہا تھا۔