ورلڈکپ ہار پر دل شکستہ افغان تماشائی بھارتیوں سے لڑ پڑے

بھارتی تماشائی نے افغان تماشائیوں پر حملہ کیا جس کے بعد صورت حال خراب ہوئی

فوٹو اسکرین گریپ

آئی سی سی ورلڈکپ میں افغانستان اور بھارت کے درمیان میچ میں شائقین آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔

ورلڈکپ 2023 کا نواں میچ نئی دہلی کے اسٹیڈیم ارون جیٹلی میں ہوا، جہاں بھارت اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، جس میں بھارت نے باآسانی میچ اپنے نام کیا اور مخالف ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔

مزید پڑھیں: بھارت نے افغانستان کے پرخچے اڑادیے، ورلڈ کپ میں مسلسل دوسری فتح

اسٹیڈیم میں صورتحال اسوقت بگڑ گئی جب بھارتی اور افغان شائقین کرکٹ درمیان تلخ کلامی ہوئی جو بڑھتے بڑھتے ہاتھا پائی تک پہنچ گئی، وہاں موجود دیگر تماشائیوں نے واقعے کی ویڈیو بھی بنائی جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شائقین دورانِ لڑائی ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کو بےدریغ استعمال کررہے ہیں جبکہ ساتھ بیٹھے لوگ جھگڑا ختم کروانے کی کوشش کررہے ہیں۔


مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ افغان شائقین میچ کی ہار کے بعد آپے سے باہر

قبل ازیں سال 2022 کے ایشیاکپ کے دوران بھی افغان تماشائیوں نے پاکستان سے ہار پر گراؤنڈ کی کرسیاں اکھاڑ پھینکیں تھی جبکہ پاکستانی فینز پر بھی حملے کیے تھے جس سے متعدد پاکستانی فینز شدید زخمی ہوگئے تھے، افغان شائقین کی جانب سے اس حرکت پر سوشل میڈیا صارفین سمیت سابق کرکٹرز نے بھی شدید غصے کا اظہار کیا تھا۔

مزید پڑھیں: نتیجہ ایک رویہ مختلف؛ افغان تماشائیوں کا دہرا معیار سامنے آگیا

واضح رہے کہ اس مقابلے کے دوران بھی بھارتی میڈیا نے پاکستانی شائقین کرکٹ کو غلط انداز میں پیش کیا تھا اور انہیں واقعہ کا ذمہ دار ٹھہرانے کی کوشش کی تھی۔

Load Next Story