اکشے کمار کا اپنی 14 فلمیں فلاپ ہونے کا انکشاف
اکشے کمار نے کینیڈا کی شہریت لینے کے حوالے سے بات کی
بالی ووڈ کو ایک کے بعد ایک سُپر ہٹ فلمیں دینے والے اسٹار اکشے کمار نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں اُن کی لگاتار 14 فلمیں فلاپ ہوئی تھیں۔
حال ہی مں بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اکشے کمار نے کینیڈا کی شہریت لینے کے حوالے سے بات کی کیونکہ اداکار کو اُن کی کینیڈین شہریت کی وجہ سے بھارت میں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
اکشے کمار نے کہا کہ 'ماضی میں ایک وقت ایسا آیا تھا، جب میری 13 سے 14 فلمیں فلاپ ہوئیں، اس وقت کینیڈا میں مقیم میرے دوست نے مجھے اُس کے پاس کینیڈا آنے کا مشورہ دیا'۔
اداکار نے کہا کہ 'میرے دوست نے پیشکش کی تھی کہ ہم دونوں ملکر کینیڈا میں کارگو کا کاروبار کریں گے، اُس وقت فلمیں بھی فلاپ ہورہی تھیں اور مجھے پیسہ کمانا تھا لہٰذا دوست کے کہنے پر کینیڈا چلا گیا، جہاں مجھے کینیڈا کی شہریت مل گئی تھی'۔
اُنہوں نے کہا کہ 'اسی دوران، بھارت میں میری دو فلمیں ریلیز ہوئیں اور دونوں فلمیں بہت ہٹ ہوئیں، میں واپس بھارت آیا اور یہاں مجھے کئی فلموں کی پیشکش ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آج اس مقام پر پہنچ گیا ہوں'۔
مزید پڑھیں: اکشے کمار ایک بار پھر پاکستان مخالف فلم میں نظر آئیں گے
بھارتی شہریت حاصل کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے اکشے کمار نے مزید کہا کہ 'مجھے 15 اگست کو ایک خط موصول ہوا جس میں یہ بتایا گیا کہ مجھے بھارت نے شہریت دے دی ہے'۔