آسٹریلیا کی ورلڈ کپ میں مسلسل دوسری شکست جنوبی افریقا 134 رنز سے کامیاب

جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 312 رنز کا ہدف دیا تھا، کینگروز 177 پر ڈھیر ہوگئے

فوٹو: کرک انفو

آئی سی سی ورلڈ کپ کے دسویں میچ میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو 134 رنز سے ہرادیا۔

لکھنؤ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا کے 312 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم 40.5 اوورز میں 177 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جنوبی افریقا کی یہ ورلڈ کپ میں مسلسل دوسری کامیابی اور آسٹریلیا کی لگاتار دوسری شکست ہے۔

میچ میں جنوبی افریقا کے بلے باز کوئنٹن ڈی کوک نے اپنی لگاتار دوسری سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 106 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 109 رنز بنائے۔ اس سے قبل سری لنکا کیخلاف پہلے میچ میں بھی انہوں نے سنچری اسکور کی تھی۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیکر 345 رنز کا ریکارڈ ہدف حاصل کرلیا

اس میچ کے بعد ورلڈ کپ کے پوائنٹس ٹیبل میں جنوبی افریقا 4 پوائنٹس اور 2.360 کے رن ریٹ کے ساتھ سر فہرست ہے۔ نیوزی لینڈ 4 پوائنٹس اور 1.958 رن ریٹ کے ساتھ دوسرے، انڈیا چار پوائنٹس 1.500 رن ریٹ کے ساتھ تیسرے اور پاکستان 0.927 رن ریٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔ چاروں ٹیموں نے ابتک اپنے دو دو میچ کھیل کر دونوں میچز میں فتح حاصل کی ہے۔
Load Next Story